حکومت کی جانب سے دو دن لاک ڈاؤن، کاروباری مراکز آج اورکل بند

  حکومت کی جانب سے دو دن لاک ڈاؤن، کاروباری مراکز آج اورکل بند

  

پشاور (سٹی رپورٹر)حکومت کے جانب سے ہفتہ میں دو دن مکمل لاک ڈاون کے پہلے روز شہر میں زیادہ تر کاروباری مراکز بند رہے جبکہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر تھی تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کی جانب سے ہفتہ میں دو دن مکمل لاک ڈاون کے پہلے روز شہر میں سناٹا رہا،زیادہ تر دکانیں بند رہی جبکہ ضرور میڈیسن دکانوں کے علاوہ چند ایک مقامات پر جنرل سٹور کھلے رہے اور شہر میں ٹریفک کا رجحان بھی معمول سے کم تھا جبکہ شہری بھی لاک ڈ اون اور گرمی کے باعث گھروں تک ہی محسور رہے جسکی وجہ سے شہر بھر میں حو کا عالم تھا اسکے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی سواریاں نہ ہونے کے مترادف تھی اور اکثر ٹرانسپورٹ کی گاڑں سٹاپس پر کھڑے مسافروں کا انتظار کرتی رہی۔

مزید :

صفحہ اول -