پشاور، عوام کی جانب سے ایس او پیز کی دھجیاں،پولیس بے بس

پشاور، عوام کی جانب سے ایس او پیز کی دھجیاں،پولیس بے بس

  

پشاور (سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا کے روک تھا م کے حوالے سے بنائے گئے ایس او پیز کو کی عوام دجھیاں اڑانے لگی جسکی تاہم صوبائی حکومت اس حوالے سے مکمل بے بس نظر ارہی ہے جبکہ شہر کورونا کیسز میں بدریج اضافہ ہونے لگا ہے،تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں حکومتی ایس او پیز کو کوئی خاطر میں نہیں لا رہے نہ ہی دکانوں پر سماجی فاصلوں کا خیال کیا جارہا ہے ا ور نہ عوامی مقامات پر شہری ماسک کا استعمال کر رہے ہیں اسکے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی شہرہ ماسک کے استعمال کو سنجیدہ نہیں لے رہے جسکی وجہ سے شہر میں کورونا وباء پھیلانے کا خدشہ مزید برھ چکا ہے جبکہ حکومت حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کروانے میں مکمل بے بس ہو چکی ہے اور اس ھوالے سے کوئی بھی واضح حکمت عملی نہیں بنا سکی سنجیدہ شہریوں کے مطابق حکومت کو حالات کو سمجھنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی جو قابل تشویش ہے کیونکہ کورونا کی وباء شہر میں تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ایک فرد کی بے اختیاطی سے کئی لوگ متاثر ہوتے ہیں،شہریوں نے اس حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت حالات کو دیکھتے ہوئے سخت سے سخت اقدامات اٹھائے اور عوام میں ھفاظتی تداطیر پر عمل درآمد کروانے کیساتھ ساتھ اگاہی مہم بھی شروع کریں۔

مزید :

صفحہ اول -