ہم میں سے ہر ایک کوماسک پہننا،ہاتھ دھونا اورسماجی فاصلہ رکھنا چاہیے، صدر مملکت

  ہم میں سے ہر ایک کوماسک پہننا،ہاتھ دھونا اورسماجی فاصلہ رکھنا چاہیے، صدر ...

  

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کوماسک پہننا،ہاتھ دھونا اورسماجی فاصلہ رکھنا چاہیئے۔ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے برطانیہ کے ہفت روزہ دی اکنامسٹ میں شائع ہونے والی سروے رپورٹ شئیر کی جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ اس بات پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں کہ کرونا وائرس دانستہ نہیں پھیلایا گیا۔رواں سال مارچ میں ہونے والے سروے کے مطابق 72 فیصد پاکستانی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کوئی غیر ملکی قوت یہ وائرس نہیں پھیلا رہی اور یہ قدرتی ہے جبکہ صرف 23 فیصد کا یہ گمان ہے کہ وائرس دانستہ پھیلایا گیا ہے۔یہ سروے دنیا کے 28 ممالک میں کیا گیا،جن میں امریکہ،برطانیہ، جرمنی،سوئٹزرلینڈ، جاپان،بھارت،ملائشیاء،روس،فرانس،اٹلی،کوریا،ترکی اور دیگر شامل ہیں۔

صدر مملکت

مزید :

صفحہ اول -