سندھ حکومت کورونا مریضوں کیلئے میکنزم بنائے،ڈاکٹر سیما ضیاء

سندھ حکومت کورونا مریضوں کیلئے میکنزم بنائے،ڈاکٹر سیما ضیاء

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیناء ضیاء نے کہا کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے کوئی ہیلپ لائن متعارف نہیں کروائی جس کے تحت ڈاکٹروں،مریضوں اور ان کے لواحقین کو یہ معلوم ہوسکے سندھ کے کس ہسپتال میں مریضوں کے لیے وینٹیلیٹرز،بیڈز یا آئسولیشن وارڈ موجود ہے میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کارکردگی انتہائی افسوسناک ہے کورونا جیسی وباء کا مقابلہ کرنے کے لیے سندھ کا آئی ٹی سسٹم مکمل فیل ہوگیا ہے، ویب سائٹ پر دی گئی ہدایات اور نمبرز اکثر و بیشتر بند ہوتے ہیں، ہیلپ لائن کال سینٹر قائم کرنے سے عوام کو جگہ جگہ دھکے یہ پھر وقت کے ضیاع کا سامنا نہیں ہوگا، سندھ حکومت کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے ایک مکمل مکینزم بنائے رکن سندھ اسمبلی سیماء ضیاء نے مزید کہا کہ ہم بحیثیت اپوزیشن وزیر اعلیٰ سندھ کو کہتے ہیں کہ اگر ہماری خدمات کی ضرورت ہے تو ہم حاضر ہیں سندھ حکومت کے پاس صحیح مشورے دینے والے وزراء موجود نہیں شہر کراچی کے ہسپتالوں کا حال انتہائی ابتر ہے مختلف کلینکس میں روزانہ 6 سے 7 مریض لائے جارہے ہیں، ڈاکٹرز انہیں چیک کرنے کے بعد ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن ان مریضوں کی رہنمائی کے لیے کوئی سسٹم موجود نہیں ہے، ہسپتالوں اور مریضوں کی کورڈینیش قائم کرنے کے لیے ہیلپ لائن سینٹر کا قیام ضروری ہے، ہسپتالوں کی معلومات ہر ڈسٹرکٹ سطح تک کی جانی چاہئے اگر سندھ کے حکمرانوں کا رویہ تنقید برائے تنقید رہا تو عالمی وباء پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -