بلاول بھٹو کا ماریہ میمن سے ان کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

  بلاول بھٹو کا ماریہ میمن سے ان کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے معرف اینکر پرسن ماریہ میمن سے ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماں کا ہمیشہ کے لیئے بچھڑ جانا ایسا درد ہے جو الفاظ میں بیان نہیں ہوسکتا، آپ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں درجات اور لوحقین کو صبر عطا فرمائے۔

مزید :

صفحہ آخر -