کراچی: ایک شخص نے سابقہ بیوی کے گھر کو آگ لگادی

کراچی: ایک شخص نے سابقہ بیوی کے گھر کو آگ لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں ایک شخص نے سابقہ بیوی کے گھر کو آگ لگادی۔پولیس کے مطابق گھر میں آگ لگنے سے دو بچیاں جھلس کر زخمی ہوگئیں، زخمی بچیوں میں 7 سال کی ایمان اور 10 سال کی نور فاطمہ شامل ہیں۔سابقہ بیوی کے گھر کو آگ لگانے والے ملزم شوکت کیخلاف بریگیڈ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم شوکت جھلسنے والی دونوں بچیوں کا باپ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی سابقہ بیوی صوبیہ نے طلاق کے بعد دوسری شادی کی تھی، جو کہ اب 2 بیٹیوں، بیٹا اور شوہر کے ساتھ لائنز ایریا میں رہائش پذیر ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم شوکت موقع سے فرار ہوگیا تھا جس کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -