شیخ رشید نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ترجمان ہے،رانا ثناء اللہ

شیخ رشید نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ترجمان ہے،رانا ثناء اللہ

  

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ترجمان ہے کرپشن کی کالک سے سیاہ چہرے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام لگارہے ہیں،ملک پر ایک سلیکٹ وزیراعظم مسلط ہے،سپریم کورٹ اپوزیشن لیڈر کو وزیر کے دھمکیاں دینے اور جیل بھجوانے کے اعلان کا نوٹس لے وفاقی وزیر شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا شیخ رشید میڈیا پر آنے کے لئے نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف بیان دیتا ہے،کس حیثیت میں حکومتی وزیر قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کی بات کررہا ہے؟ اس کا بیان ثبوت ہے کہ عمران نیازی کے حکم پر نیب گرفتاریاں کررہا ہے،ریل مسافروں کا قاتل ریگ مار کی وجہ سے مقدمات سے بچ گیا۔ انہوں نے کہا شیخ رشید کی گاڑی عمران نیازی کے پسٹن سے چل رہی ہے، اسی لئے دھواں ماررہی ہے، شیخ رشید عمران مافیا کے کہنے پر سیاسی مخالفین کو دھمکیاں دے رہا ہے،اسکی سیاسی گاڑی غداری اور بے وفائی کا دھواں مار رہی ہے،عمران نیازی کے چپڑاسی کی سیاست چاروں طرف کھیلنے پرمبنی ہے،چینی سکینڈل میں ملوث عمران مافیاکو عوام نہیں چھوڑے گی،نوازشریف کی تصویر دیکھ کر شیخ رشید اور عمران نیازی کے سینے پر سانپ لوٹ رہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ خان

مزید :

صفحہ آخر -