مسلمانوں کے ساتھ  ہمدردی کی جائے  علامہ محمد الیاس قادری

مسلمانوں کے ساتھ  ہمدردی کی جائے  علامہ محمد الیاس قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس قادری نے کہا ہے کہ مسلمان کیساتھ ہمددردی کرنا چاہئے،ہر شخص کو چاہئے کہ مسلمان کے دکھ درد کو بانٹیں،اگر کسی نے آپ کو نامناسب جواب دے دیا تو اس پر آپ صبر کرلیں،آپ کی بات بھی کسی کو ناگوار گزرتی ہوگی اور وہ صبر کرتا ہوگا۔امیر اہلسنت نے کہا کہ اگر ہر شخص انتقام لینے کھڑا ہوجائے گا تو لوگ زندہ نہ رہ پائیں گے،غلطیاں لوگوں سے ہوجاتی ہیں قصور معاف کردینا چاہئے اس طرح لوگ نقصان سے بچ جائیں گے، چھوٹی چھوٹی غلطی معاف کردیں اور غصے کا گھونٹ پی لیں،غصے کا گھونٹ پینے سے بہتر کوئی گھونٹ نہیں،جو بدلہ لینے پر قادر ہو اور اس کے باوجود بدلہ نہ لے تو اسے اختیار دیا جائے گا کہ جنت کی جس حور کو چاہے لے لے،ظاہر ہے جسے حور ملے گی اسے جنت بھی ملے گی۔امیر اہلسنت نے کہا کہ غصہ پی لینے کی بہت فضلیت ہے،اس غصہ کی وجہ سے گھر اجڑ جاتے ہیں،لوگ غصے میں آکر فائرنگ کردیتے ہیں پھر سلاخوں کے پیچھے چلے جاتے ہیں،لوگ غصے میں آکر طلاق دیکر اپنے گھر کو برباد کردیتے ہیں،یاد رکھیں جو لوگوں کے ساتھ برا کرتے ہیں بسا اوقات ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوجاتا ہے یعنی دنیا کابدلہ دنیا میں مل جاتا ہے اور آخرت میں سزا باقی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -