فیصل آباد،ضلعی انتظامیہ نے الیکٹرک ٹیزر کا استعمال، شہریوں پر تشدد سے روک دیا
فیصل آباد(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس نے پارس قرنطینہ سنٹرپر ابتداء میں تفتان سے آنے والے کورونا وائرس کے پازیٹو مریضوں کے بھاگنے کے واقعات کی روک تھام کے لئے ڈیوٹی انجام دینے والے سول ڈیفنس کے عملہ کے لئے الیکٹرک ٹیزر Electric Teaser ڈیوائس خریدیں جس کے استعمال کی متعلقہ اہلکاروں کو تربیت بھی فراہم کی گئی۔ یہ ڈیوائس 4 سے 5واٹ کی ہے اورْاس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں۔تاہم حال ہی میں موصول ہونے والی شکایت پر ضلعی انتظامیہ نے اس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے اورسول ڈیفنس کو اس ڈیوائس کے استعمال سے روک دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ڈیوائس کو جس مقصد کے لئے خریدا گیا ہے وہی استعمال ہونی چاہیے کیونکہ اب قرنطینہ سنٹرز پر مسافرنہیں آرہے لہٰذا اس ڈیوائس کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔ دوسری طرف پولیس کی طرف سے شہریوں کوشاہراؤں پر تھپڑ مارنے کے واقعات کا بھی نوٹس لے لیا گیا ہے اور ضلعی پولیس نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو شہریوں کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کرنے سے روک دیا ہے۔
روک دیا