اظہر کارپوریشن کے بانی شیخ محمد منور انتقال کر گئے

اظہر کارپوریشن کے بانی شیخ محمد منور انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)معروف صنعتکار اظہر کارپوریشن کے بانی چیئر مین شیخ محمد منور (گائے سوپ والے) رضائے الٰہی سے انتقال کر گے۔ محروم ممتاز صنعتکار اظہر اقبال کے بڑے بھائی اور حسن منور اور مظہر منور کے والد تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ گذشتہ روز ان کی رہائشگاہ یونیورسٹی ٹاؤن سرگودھا روڈ میں ادا کی گی اور بڑے قبرستان غلام محمد آباد میں سپردخاک کیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ مولانا عباد اللہ نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں آر پی او رفعت مختار راجہ، سیشن جج صفدر سلیم شاہد، میاں عبدالمنان، خواجہ محمدا سلام، انجمن تاجران سٹی کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا، مفتی محمد طیب، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، جمعیت اہلحدیث کے مرکزی نائب امیر مولانا محمد یوسف انور،صنعتکار میاں انیس، شیخ محمد سعید، حافظ شفیق کاشف، عبدالقیوم انور، میاں محمد حنیف،اسرار احمد منے خاں، ملک شاہد رسول، حاجی غلام رسول سمیت، صنعتکاروں، سیاسی شخصیات، علماء کرام اور ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
شیخ محمد منور

مزید :

صفحہ آخر -