"بھارت امریکہ کے ہاتھوں بے وقوف نہ بنے،واشنگٹن صرف اور صرف۔۔۔" چین نے ہمسائیہ ملک کو خبردار کردیا

"بھارت امریکہ کے ہاتھوں بے وقوف نہ بنے،واشنگٹن صرف اور صرف۔۔۔" چین نے ہمسائیہ ...

  

بیجنگ، نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لائن آف ایکچوئل کنٹرول تاحال آوٹ آف کنٹرول ہے، چینی و بھارتی ملٹری کمانڈرزکے درمیان ہونے والاسات گھنٹےکا طویل اجلاس بھی کشیدگی کم نہ کرسکا۔بھارتی میڈیاکےمطابق کسی کوامیدنہیں کہ اس میٹنگ سے معاملات بہتر ہوجائیں گے۔

دوسری جانب چین کے سرکاری میڈیا نے خبردار کیا ہے کہ بھارت امریکاکے ہاتھوں بے وقوف نہ بنے۔

ایل اےسی پرچین اور بھارت کےاعلیٰ ملٹری کمانڈرز کا سات گھنٹے طویل اجلاس کوئی اچھی خبرنہ لاسکا,بارڈرپرقائم ايک چيک پوسٹ پرچین اور بھارت کے درمیان اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں بھارتی وفدکی قیادت14کورکےکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل ہریندرسنگھ نےجبکہ چینی وفدکی سربراہی جنوبی زنجیانگ ملٹری ڈسٹرکٹ کے کمانڈر میجر جنرل لین لیو نے کی۔نئی دہلی میں ماہرین نے کہا ہے کہ اس اجلاس سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کی جاسکتیں اس حوالے سے دونوں جانب سے بہت کچھ کرنا ہوگا۔

دوسری جانب چین کے سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمزکے مطابق چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھارت کے ہاتھوں بے وقوف نہ بنے۔۔۔گلوبل ٹائمز کے مطابق امریکہ بیجنگ پردباوبڑھانے کیلئےصرف ذاتی سٹریٹجک مفادات دیکھ رہاہے،اسے کسی اور کی کوئی فکر نہیں۔

گلوبل ٹائمز کے مطابق چین اپنی سرزمین سے ایک انچ بھی دستبردار نہی ہوگااوربھارت کے کسی بھی غلط اندازے پر اسے سخت ردعمل سہناپڑے گا۔اخبارنے کہا بھارت سے دشمنی نہیں چاہتے،نہ ہی چاہتے ہیں انڈیا امریکا کے ہاتھوں بے وقوف بنے۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -