لاڑکانہ میں مزید5 ڈاکٹرز کورونا وائرس کاشکار ہو گئے

لاڑکانہ میں مزید5 ڈاکٹرز کورونا وائرس کاشکار ہو گئے
لاڑکانہ میں مزید5 ڈاکٹرز کورونا وائرس کاشکار ہو گئے

  

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاڑکانہ میں مزید5 ڈاکٹرز کورونا وائرس کاشکار ہو گئے،کورونا سے متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد42 ہو گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور ہر شعبہ زندگی سے وابستہ شخص اس عالمی وبا سے متاثر ہورہا ہے ،پاکستان میں کورونامریضوں کی تعداد 98 ہزار 943 جبکہ اموات کی تعداد 2 ہزار 2 ہوگئی ہے۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر شاہ نے کہاکہ لاڑکانہ میں مزید5 ڈاکٹرز کورونا وائرس کاشکار ہو گئے،کورونا سے متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد42 ہو گئی ،کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ڈاکٹرز کو قرنطینہ منتقل کردیاگیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -لاڑکانہ -کورونا وائرس -