محفوظ اورصحت مند خوراک کی فراہمی ہر شہری کابنیادی حق ہے ،وزیر خوراک عبدالعلیم خان کاورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے پر پیغام

محفوظ اورصحت مند خوراک کی فراہمی ہر شہری کابنیادی حق ہے ،وزیر خوراک ...
محفوظ اورصحت مند خوراک کی فراہمی ہر شہری کابنیادی حق ہے ،وزیر خوراک عبدالعلیم خان کاورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے پر پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہاکہ خوراک تیسری دنیا کے ممالک کا اہم مسئلہ ہے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔
وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے دوسرے ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ خوراک تیسری دنیا کے ممالک کا اہم مسئلہ ہے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ،ان کاکہنا ہے کہ محفوظ اورصحت مند خوراک کی فراہمی ہر شہری کابنیادی حق ہے ،شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے کی اشیا ملنی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والے عوام خوراک کی عدم توجہ کاشکار ہیں ،ورلڈ فوڈسیفٹی ڈے ہم سے انفرادی اوراجتماعی ذمہ داریوں کاتقاضا کرتا ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ خوراک کے شعبہ میں عالمی ادارہ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کیلئے کوشاں ہیں ،خالص خوراک کی فراہمی کیلئے غیرسرکاری تنظیموں کو بھی اپنا کردار ادا کرناچاہئے۔