بجٹ اجلاس اہم ہے، شہباز شریف کو اس میں شرکت کا رسک لینا پڑے گا،احسن اقبال

بجٹ اجلاس اہم ہے، شہباز شریف کو اس میں شرکت کا رسک لینا پڑے گا،احسن اقبال
بجٹ اجلاس اہم ہے، شہباز شریف کو اس میں شرکت کا رسک لینا پڑے گا،احسن اقبال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہاہے کہ بجٹ اجلاس اہم ہے، شہباز شریف کو اس میں شرکت کا رسک لینا پڑے گا،اپوزیشن بجٹ کے بارے میں مثبت تجاویز دے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایگزیکٹو اور عدلیہ کام کررہے تو پارلیمنٹ کے اجلاس میں کیا قباحت ہے، پارلیمان کے لاک ڈاؤن سے غلط پیغام جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کاکہناہے کہ ہماری جان پیاری، لوگ مرتے ہیں تو مریں یہ رویہ مناسب نہیں،انہوں نے کہاکہ بجٹ اجلاس اہم ہے، شہباز شریف کو اس میں شرکت کا رسک لینا پڑے گا،اپوزیشن بجٹ کے بارے میں مثبت تجاویز دے گی،ورچوئل اجلاس میں سپیکر یا ڈپٹی سپیکر اپوزیشن کو بولنے ہی نہیں دیں گے، لیگی رہنما نے کہاکہ نوازشریف ن لیگ کے میڈیکل ونگ کی رپورٹس پر باہر نہیں گئے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -