پاک افغان بارڈر پیدل مسافروں کیلئے کھول دیا گیا لیکن افغانستان میں پھنسے شہری واپس پہنچتے ہی کہاں شفٹ ہورہے ہیں؟ خبرآگئی

پاک افغان بارڈر پیدل مسافروں کیلئے کھول دیا گیا لیکن افغانستان میں پھنسے ...
پاک افغان بارڈر پیدل مسافروں کیلئے کھول دیا گیا لیکن افغانستان میں پھنسے شہری واپس پہنچتے ہی کہاں شفٹ ہورہے ہیں؟ خبرآگئی

  

چمن(ویب ڈیسک) پاک افغان بارڈر باب دوستی کو دو طرفہ پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے،اس ضمن میں سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہری باب دوستی سے افغانستان میں داخل ہورہے ہیں جب کہ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی بھی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سیکیورٹی حکام نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ رہے ہیں اور انہیں وطن پہنچتے ہی وہیں پر   باب دوستی سے متصل قرنطینہ شفٹ کیا جارہا ہے۔

خواتین اور بچوں کو قرنطینہ خیمہ بستی میں رکھنے کے بجائے گھروں کو منتقلی کی تجویز بھی دی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث تمام بارڈرز بند تھے تاہم 16 مئی کو وزارت داخلہ نے افغانستان کے ساتھ سرحد کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق طورخم اور چمن کے مقامات سے سرحد ہفتے میں 6 روز کھلی رہے گی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر(این سی او سی) کے 15 مئی کے اجلاس میں کیا گیا۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں سرحد کو کھول دیا گیا ہے جو ہفتے میں 5 دن ٹرانزٹ اور ایک دن پیدل آمدورفت کے لیے کھلی رہےگی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سرحد کی بحالی سے افغانستان میں پھنسے پاکستانی وطن واپس آسکیں گے جب کہ   پاکستان سے افغانستان جانے والے شہریوں کے لیے بھی سرحد کھل گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -