کورونا کے خطرات بہت زیادہ ہیں اس لیے میری قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت مشکل ہے، فوادچودھری

کورونا کے خطرات بہت زیادہ ہیں اس لیے میری قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت مشکل ہے، ...
کورونا کے خطرات بہت زیادہ ہیں اس لیے میری قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت مشکل ہے، فوادچودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاہے کہ ورچوئل اجلاس کی مخالفت وہ کرتے ہیں جو واٹس ایپ بھی نہیں کھول سکتے،کورونا کے خطرات بہت زیادہ ہیں اس لیے میری قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت مشکل ہے، جو لوگ اجلاس میں جا رہے ہیں اللہ ان کی حفاظت کرے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ورچوئل اجلاس کی مخالفت وہ کرتے ہیں جو واٹس ایپ بھی نہیں کھول سکتے،پارلیمان کے بند ہالز میں کورونا کے خطرات بڑھ جاتے ہیں،ورچوئل اجلاس کی صورت میں متبادل پر جانا چاہیے،اپوزیشن حکومت کو متبادل منصوبہ بتائے کیا حکومت کرفیو لگا دے؟۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ خطرات بہت زیادہ ہیں اس لیے میری اجلاس میں شرکت مشکل ہے،محفوظ پارلیمان اجلاس کےلئے خصوصی ایپ ڈیزائن کی جا سکتی ہے،سپیکر نے ورچوئل اجلاس سے متعلق کمیٹی میں مجھے یا آئی ٹی وزیر کو شریک ہی نہیں کیا، جو لوگ اجلاس میں جا رہے ہیں اللہ ان کی حفاظت کرے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے نوازشریف کی رپورٹس کے بارے میں تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے،تحقیقات میں کھرا جس کی طرف بھی جائے اسے بھگتنا چاہیے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -