گوجرانوالہ میں نوجوان نے خواہش پوری نہ ہونے پر ہمسائے نے 16 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا

گوجرانوالہ میں نوجوان نے خواہش پوری نہ ہونے پر ہمسائے نے 16 سالہ لڑکی کو قتل ...
گوجرانوالہ میں نوجوان نے خواہش پوری نہ ہونے پر ہمسائے نے 16 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا

  

گوجرانوالا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کھیالی میں ہمسائے نے دوستی سے انکار پر 16 سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے کھیالی میں انس نامی نوجوان فائرنگ کرکے پڑوس میں رہنے والی 16 سالہ عروشہ کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ عروش میٹرک کی طالبہ تھی اور انس اس سے دوستی کا خواہاں تھا لیکن عروشہ نے اسے انکار کردیا۔ جس پر ملزم کئی روز سے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ مسلسل انکار پر اس نے لڑکی کو قتل کردیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -