وزیراعظم کا شوگر مافیا کیخلاف کارروائی کاوعدہ جلد پوراہونے والا ہے،شبلی فراز

وزیراعظم کا شوگر مافیا کیخلاف کارروائی کاوعدہ جلد پوراہونے والا ہے،شبلی ...
وزیراعظم کا شوگر مافیا کیخلاف کارروائی کاوعدہ جلد پوراہونے والا ہے،شبلی فراز

  

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ وزیراعظم کا شوگر مافیا کیخلاف کارروائی کاوعدہ جلد پوراہونے والا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اہم ترین اجلاس آج ہو گا،وزیراعظم کا شوگر مافیا کیخلاف کارروائی کاوعدہ جلد پوراہونے والا ہے،شوگرمافیا کی سرپرستی اورفائدہ اٹھانے والوں کا بھی محاسبہ ہوگا،انہوں نے کہاکہ آج بنی گالہ میں اہم میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں آگاہ کیاجائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -