ہزاروں اسرائیلی اور فلسطینی باشندوں کا ایک ساتھ احتجاج لیکن مظاہرے کی وجہ کیا تھی؟

ہزاروں اسرائیلی اور فلسطینی باشندوں کا ایک ساتھ احتجاج لیکن مظاہرے کی وجہ ...
ہزاروں اسرائیلی اور فلسطینی باشندوں کا ایک ساتھ احتجاج لیکن مظاہرے کی وجہ کیا تھی؟

  

مقبوضہ بیت المقدس(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی میں ہزاروں افراد وزیراعظم نیتن یاہو کے اس منصوبے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے جس کےتحت وہ مغربی کنارے کے فلسطینی علاقوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق مظاہرے میں شریک اسرائیلیوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں ان کا ملک جمہوری ہے اور ایک جمہوری ملک کو دوسروں کے علاقوں پر قبضہ نہیں کرنا چاہئے، امن کیلئے ضروری ہے کہ ایسے اقدامات کو نظر انداز کیاجائے۔مظاہرے میں شریک فلسطینیوں نے کہا کہ وہ اپنے حقوق کے دفاع کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے۔

ایک سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی نصف سے زیادہ آبادی نیتن یاہو کے فلسطینی علاقوں پر قبضے کے منصوبے کی حامی ہے۔

نیتن یاہو نے یکم جولائی سے فلسطینی علاقوں پر تعمیرات کا اعلان کررکھا ہے جبکہ دوسری جانب یورپی اور عرب ممالک نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ ایسے اقدام سے باز رہے جس سے خطے میں کشیدگی کو ہوا ملے۔

مزید :

بین الاقوامی -