پاکستان کے پاس دنیاکی بہتر ین فوج ہے ،بھارت جان لے وہ پاکستان کامقابلہ نہیں کرسکتا،گورنر پنجاب

پاکستان کے پاس دنیاکی بہتر ین فوج ہے ،بھارت جان لے وہ پاکستان کامقابلہ نہیں ...
پاکستان کے پاس دنیاکی بہتر ین فوج ہے ،بھارت جان لے وہ پاکستان کامقابلہ نہیں کرسکتا،گورنر پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ8 جاسوس ڈرون گرنے کے بعد بھارت سمجھ لے وہ پاکستان کامقابلہ نہیں کرسکتا، پاکستان کے پاس دنیاکی بہتر ین فوج ہے جوسرحدوں کادفاع جانتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ مودی کی انسانیت دشمنی ہٹلرسے زیادہ شرمناک ہے،بھارت جان لے وہ پاکستان کامقابلہ نہیں کر سکتا،پاکستان کے پاس دنیاکی بہتر ین فوج ہے جوسرحدوں کادفاع جانتی ہے،گورنر پنجاب نے کہاکہ کشمیرمیں بےگناہوں کے ماورائے قتل پردنیاکونوٹس لیناچاہئے،ان کاکہناہے کہ بھارتی حکمرانوں نے سیکولرازم بھارت اورجمہوریت کاجنازہ نکال دیا،کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے اور وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -