کورونا اور بے روزگاری سے ستائے عوام کے لیے ایک اور بُری خبر، آٹا مزید مہنگا ہو گیا

کورونا اور بے روزگاری سے ستائے عوام کے لیے ایک اور بُری خبر، آٹا مزید مہنگا ...
کورونا اور بے روزگاری سے ستائے عوام کے لیے ایک اور بُری خبر، آٹا مزید مہنگا ہو گیا

  

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا۔

مہنگائی کے ستائےعوام کے لیے بُری خبر آ گءی۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا۔20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے اضافے کے بعد 975 روپے کا ہو گیا۔ لاہور میں گزشتہ 10 روز میں آٹے کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق 10 روز قبل آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 805 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔ جو اب 170 روپے اضافے کے ساتھ 975 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ماہرین کے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس نے ملکی معیشت کے ہر شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

ملکی معیشت کا حجم 440 کھرب سے سکڑ کر 415 کھرب تک رہ گیا اور کورونا کے باعث معیشت 25 کھرب روپے سکڑ گئی۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ رواں سال جی ڈی پی گروتھ 3 فیصد ہدف کے مقابلے میں منفی 0.4 رہی اور مجموعی طور پر جی ڈی پی کی مد میں نقصان 3.6 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

بزنس -