وہ شہر جہاں کل پھر بارش کاامکان ہے،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

وہ شہر جہاں کل پھر بارش کاامکان ہے،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
وہ شہر جہاں کل پھر بارش کاامکان ہے،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم خطۂ پوٹھوہار سمیت شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد اور کشمیرمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔اس دوران جنوبی پنجاب کے اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ بارش بھی ہو سکتی ہے۔
جبکہ پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان، خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔اتوار کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جب کہ پیر کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اتوار کے روز صوبہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔تاہم بارکھان،ژوب، موسی خیل اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اور پیر کے روز صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

اتوار کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ ، نارووال ، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، لاہور ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔جبکہ ساہیوال ، ملتان،ڈی جی خان ، راجن پور، رحیم یار خان ، بہاولپور اور خانیوال میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش بھی ہو سکتی ہے۔پیر کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم ساہیوال ، ملتان،ڈی جی خان ، راجن پور، رحیم یار خان ، بہاولپور اور خانیوال میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش بھی ہو سکتی ہے۔
اتوار کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم شام /رات کے اوقات میں میرپورخاص،دادؤ، سکھر، لاڑکانہ ، شہید بینظیرآباد اور جیکب آبادمیں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔پیر کے روز سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔
اتوار کے روزخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم چترال ، دیر ،مالاکنڈ، کالام، سوات، کوہستان ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ اور کرم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اورپیر کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم چترال ، دیر، مالاکنڈ ، کالام، سوات، کوہستان ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ اور کرم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اتوار کے روز گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ اورپیر کے روز گلگت بلتستان مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اتوار کے روز کشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اورپیر کے روز کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

مزید :

ماحولیات -