ایس او پیز کی خلاف ورزی، فیصل آباد پولیس کی طرف سے شہریوں کو الیکٹرک شاک دیئے جانے کاانکشاف، نوٹس لے لیا گیا

ایس او پیز کی خلاف ورزی، فیصل آباد پولیس کی طرف سے شہریوں کو الیکٹرک شاک دیئے ...
ایس او پیز کی خلاف ورزی، فیصل آباد پولیس کی طرف سے شہریوں کو الیکٹرک شاک دیئے جانے کاانکشاف، نوٹس لے لیا گیا

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں ایس او پیز کی خلاف پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کے خلاف الیکٹرک شاک اسٹک استعمال کرنے پر ڈپٹی کمشنر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق فیص آباد کے علاقے جیل روڈ پر چیکنگ کے دوران پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے شہریوں کو ماسک استعمال نہ کرنے پر بجلی کے جھٹکے دیئے اور سزا کے طور پر دیوار کی طرف منہ کر کے کھڑا کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بجلی کے جھٹکے دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ الیکٹرک شاک اسٹک قرنطینہ مراکز میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے خریدی گئی تھیں جن کے استعمال سے 4 سے 5 واٹ کا کرنٹ لگتا ہے، لیکن عام طور پر کوئی نقصان نہیں ہوتا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے تمام اہلکاروں کو شہریوں سے بدسلوکی کرنے سے منع کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -