" 45 دن پہلے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اعلان کیا تھا کہ ایک ماہ میں مقامی طورپر تیار کردہ سستی ٹیسٹنگ کٹس دستیاب ہوں گی، کیا بنا فواد چودھری؟ سوشل میڈیا صارف کا سوال لیکن جواب کیا ملا ؟

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی جانب سے کچھ عرصہ قبل مقامی طور پر ٹیسٹنگ کٹس تیار کرنے کا دعویٰ کیاگیاتھا اور کہا گیا تھا کہ یہ کٹس ایک ماہ میں تیار ہوجائیں گے، لیکن اب ڈیڑھ ماہ مکمل ہونے کے باوجودیہ مارکیٹس میں نہیں آسکے جس پر سید علی عباس زیدی نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹویٹر پر ہی ان سے سوال کرلیا۔
سوشل میڈیا صارف نے اپنی پوسٹ میں فود چودھری کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ " تقریبا 15روز قبل وزارت سائنس و ٹینکنالوجی نے اعلان کیا تھا کہ مقامی طور پر(نسٹ سے) تیار کردہ ٹیسٹنگ کٹس ایک ماہ میں آٹھ سو سے ایک ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی، کیس کو فوری منظوری کے لیے ڈراپ کو بھجوایا گیاتھا،کیا بنا؟"
around 45 days ago-- MoST announced locally manufactured testing kits (from NUST) will be available in a month at Rs. 800-1000. The case was sent to DRAP for urgent approval. What happened? @fawadchaudhry
— Syed Ali Abbas Zaidi (@Ali_Abbas_Zaidi) June 7, 2020
فوادچودھری نے ان کے سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "ڈراپ نے ابھی تک ان کی منظوری نہیں دی اور اس میں مزید اصلاحات کی تجاویز دی ہیں، میرا بھی یہی خیال ہے کہ معیار پر کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیئے،تاخیرغیرمعیاری مینوفیکچرنگ سے بہتر ہے۔"
DRAP has not approved kits uptill now and improvements suggested , I am of the firm view that quality must not be compromised at any cost delay is better than faulty equipment
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 7, 2020