مراد علی شاہ، آصف زرداری اور بلاول کی 18ویں ترمیم کے حق میں غزلیں سنتے عوام کے کان پک گئے، فیاض چوہان

مراد علی شاہ، آصف زرداری اور بلاول کی 18ویں ترمیم کے حق میں غزلیں سنتے عوام کے ...
مراد علی شاہ، آصف زرداری اور بلاول کی 18ویں ترمیم کے حق میں غزلیں سنتے عوام کے کان پک گئے، فیاض چوہان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ مراد علی شاہ ای سی سی اور قومی رابطہ کمیٹی میٹنگز میں حکومت کے ساتھ کچھ اور طے کر کے جاتے ہیں،بلاول بھٹوزرداری کے حضور جاتے ہی مراد علی شاہ کا رویہ تبدیل ہو جاتا ہے،مراد علی شاہ، آصف زرداری اور بلاول کی 18ویں ترمیم کے حق میں غزلیں سنتے عوام کے کان پک گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ ان کے بقول 18ویں ترمیم کے بعد صوبے تعلیم، صحت، صنعت و تجارت کے فیصلوں میں خود مختار ہیں، اب کورونا حوالے سے کرپشن سامنے آنے پر وفاق کے پیچھے چھپنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہاکہ فضل الرحمان کے پی اور بلوچستان کے عوام کو سہانے خواب دکھا کے ووٹ لیتے رہے،مولانا فضل الرحمان نے قوم سے لوٹے اربوں روپے سے ایک آنا کورونا مخالف اقدامات پر نہیں لگایا، مولانا بتائیں، اپنی ذاتی جیب اور پارٹی کے ذریعے کورونا کے خلاف اب تک کیا حصہ ڈالا ؟۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ کورونا وبا کے 4مہینے بعد انہیں وفاق اور وزیراعظم پر تنقید کرنے اور اے پی سی بلانے کا خیال آیا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -