عمران خان کی نااہلی، نالائقی اورچوری سے معیشت تباہ ہوئی، مریم اورنگزیب

عمران خان کی نااہلی، نالائقی اورچوری سے معیشت تباہ ہوئی، مریم اورنگزیب
عمران خان کی نااہلی، نالائقی اورچوری سے معیشت تباہ ہوئی، مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی، نالائقی اورچوری سے معیشت تباہ، عوام بیروزگار اور بے حال ہوئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران صاحب سمارٹ لاک ڈاؤن، اشرفیہ کا لاک ڈاؤن، کرفیو کی بحث سے باہر آئیں، روزانہ 100 لوگ کورونا کے خلاف جنگ میں اپنی جان کی بازی ہار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ اپنی نااہلی، نالائقی اور چوری کا ملبہ کورونا پر نہیں ڈال سکتے، عمران خان اپنی کنفیوژن چھپانے کیلئے لاک ڈاؤن کے بارے میں طبقاتی تفریق ملک کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ عمران صاحب ٹائیگر فورس کہاں ہے؟ اور کیا کررہی ہے؟ ٹائیگر فورس کے بھتہ فورس بن جانے کی شکایات آرہی ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کی کورونا کے خلاف حالت انکار ملک وقوم کیلئے خطرناک ثابت ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کورونا کے خلاف جنگ عمران خان کی ذہنی تذبذب اور نالائقی کی وجہ سے ہار رہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -