بالی ووڈ چاہے تو یہ کام ہوسکتا ہے، اداکارہ مہوش حیات نے نیا موضوع چھیڑ دیا

بالی ووڈ چاہے تو یہ کام ہوسکتا ہے، اداکارہ مہوش حیات نے نیا موضوع چھیڑ دیا
بالی ووڈ چاہے تو یہ کام ہوسکتا ہے، اداکارہ مہوش حیات نے نیا موضوع چھیڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے نیا موضوع چھیڑ دیا، ان کا کہنا ہے کہ ہمارا ہمسائیہ ملک بہت بڑی فلمی صنعت رکھتا ہے اور اگر بالی ووڈ انڈسٹری چاہے تو وہ پاک بھارت تعلقات کو بہتر کرسکتی ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مہوش نے ان خیالات کااظہارایک انٹرویو میں کیا ہے جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو پر بننے والی اپنی فلم پر بھی مختصر گفتگو کی ہے۔

مہوش کا کہنا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو میرے لیے ایک شیکسپیرین ہیروئن ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے اُن کا کردار نبھانے کا انتخاب کیا۔‘

’فلم میں محترمہ بے نظیر کے آکسفورڈ کے دنوں کو دِکھانا اور جس طرح اُنہیں شہید کیا گیا، اُن کی تمام تر خدمات کو بطور کردار فلم میں ادا کرنا میرے لیے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ وہ صرف وہی کردار نبھاتی ہیں جس میں عورت کو مضبوط دکھایاگیاہو۔

انہوں نے کہا بالی وڈ فلم انڈسٹری اپنے کام سے پاک بھارت تعلقات کو بہتر کر سکتی ہے۔

مزید :

تفریح -