” آٹھ سال سے پاکستان میں رہ رہی ہوں ، اتنا خوف کبھی محسوس نہیں ہوا“ وسیم اکرم کی اہلیہ نے پاکستانیوں کو شرمندہ کر دیا

” آٹھ سال سے پاکستان میں رہ رہی ہوں ، اتنا خوف کبھی محسوس نہیں ہوا“ وسیم اکرم ...
” آٹھ سال سے پاکستان میں رہ رہی ہوں ، اتنا خوف کبھی محسوس نہیں ہوا“ وسیم اکرم کی اہلیہ نے پاکستانیوں کو شرمندہ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کوروانا وائرس کا پھیلاﺅ تیزی پکڑتا جارہاہے اور ہر روز چار ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آرہے ہیں جس سے صورتحال مزید پریشان کن ہوتی چلی جارہی ہے اور ایسی منظر کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے سابق فاسٹ باولر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکمر بھی کافی پریشان دکھائی دیتی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ باولر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیر ااکرم نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھے پاکستان میں رہتے ہوئے 8 سال سے زیادہ ہو گئے ہیں ، میں نے بہت کچھ دیکھا ہے لیکن کسی چیز نے بھی مجھے اتنا خوفزدہ نہیں کیا ہے جتنا اس نے کیا کہ جس طرح ہم بطور ملک کورونا وائرس سے نمٹ رہے ہیں ۔مجھے ڈر ہے کہ ہم کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے ” اگر “ کے مرحلے سے گزر چکے ہیں ، اب ہر گھر کو ” کب “ کی تیاری کرنی ہو گی ۔“

شنیرا اکرم کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ ”میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے درست کام کیے ، آپ لوگوں نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی رفتار کو کم کرنے میں مدد کی لیکن بدقسمتی سے ہم اتنے مضبوط نہیں جتنا ہونا چاہیے ،اب ہمیں خود کو اس سے بچانے کیلئے مضبوط کرنا ہو گا ، مہربانہ فرما کر محفوظ رہیے ، ایس و پیز پر عملدرآمد کریں اور اپنے دروازیے بند رکھیں ۔“

مزید :

قومی -