سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا : نجی ٹی وی کا دعویٰ

سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا : نجی ٹی وی کا ...
سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا : نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان سپریم کور ٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس نے سپریم کورٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا، سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ کروایا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان بینچ نمبر ٹو کا حصہ تھے۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے ملازم ظفر اقبال کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور وہ بھی قرنطینہ ہوگئے جب کہ سپریم کورٹ ڈسپنسری کے ڈاکٹر یاسر خان بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 23 ہزار 100 ٹیسٹ ہوئے جب کہ 4960 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ کورونا مریضوں کے حوالے سے ملک میں ایک نیا ریکارڈ ہے، اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 98 ہزار 941 تک جا پہنچی ہے۔ جن میں سے 33 ہزار 465 مریضوں نے اس وائرس کو شکست دے دی ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک مرتبہ پھر سب سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں کورونا کے مصدقہ مریض 37 ہزار 90 ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ سندھ میں 36 ہزار 364، خیبر پختونخوا میں 13 ہزار ایک، بلوچستان میں 6 ہزار 221، اسلام آباد میں 4 ہزار 979، آزاد کشمیر 361 اور گلگت بلتستان میں 927 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -