خیبرپختونخوامیں کوروناٹیسٹنگ کی صلاحیت 10 ہزارتک لے جائیں گے،اجمل وزیر

خیبرپختونخوامیں کوروناٹیسٹنگ کی صلاحیت 10 ہزارتک لے جائیں گے،اجمل وزیر
خیبرپختونخوامیں کوروناٹیسٹنگ کی صلاحیت 10 ہزارتک لے جائیں گے،اجمل وزیر

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخواکی ٹیسٹنگ صلاحیت پہلے دن 20 تھی،آج 2800ہے،خیبرپختونخوامیں کوروناٹیسٹنگ کی صلاحیت 10 ہزارتک لے جائیں گے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایس او پیز پرعملدرآمدکویقینی بنارہے ہیں،ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر دکانداروں،ٹرانسپورٹرزکیخلاف کارروائی کی،متعدددکانوں اورمارکیٹس کوجرمانے کیے گئے۔

اجمل وزیر نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں این سی سی کے فیصلے پرعملدرآمدہوتاہے،سندھ حکومت کااین سی سی میں مو¿قف کچھ اورباہرکچھ ہوتاہے، سندھ حکومت،پیپلزپارٹی قیادت حقیقت پسندانہ رویہ اپنائے،سندھ کے وزراکچھ،وزیراعلیٰ کچھ اوربلاول کچھ کہتے ہیں۔

اجمل زیر نے کہاکہ خیبرپختونخواکے حوالے سے کہاگیاکہ اموات کی شرح زیادہ ہے، گائیڈ لائنزکے تحت صوبائی حکومت نے کچھ بھی نہیں چھپایا،سندھ حکومت نے راشن کس طریقے سے تقسیم کیاوہ سب کوپتہ ہے،سندھ حکومت،پیپلزپارٹی قیادت اپنے اقدامات سے پہلے عوام کوآگاہ کرے۔

ان کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے جتنے بھی فیصلے کیے صوبوں کی مشاورت سے کیے،صوبے کے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش میں کمی کامسئلہ نہیں ہے،صوبے میں گندم کامعاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھائیں گے،انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکی ٹیسٹنگ صلاحیت پہلے دن 20 تھی،آج 2800ہے،خیبرپختونخوامیں کوروناٹیسٹنگ کی صلاحیت 10 ہزارتک لے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے پروفاق سے رابطہ ہے،صوبائی حکومت نے حفاظتی سامان کی 7ویں کھیپ مہیاکردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -