تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیر چوہان بھی کورونا کا شکار، راجہ راشد حفیظ کی والدہ وائر س سے انتقال کرگئیں لیکن وہ خود کہاں ہیں؟ افسوسناک خبر آگئی

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیر چوہان بھی کورونا کا شکار، راجہ راشد حفیظ کی ...
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیر چوہان بھی کورونا کا شکار، راجہ راشد حفیظ کی والدہ وائر س سے انتقال کرگئیں لیکن وہ خود کہاں ہیں؟ افسوسناک خبر آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان بھی کورونا کا شکار ہوگئے جبکہ پہلے سے قرنطینہ میں موجود رکن اسمبلی اور صوبائی وزیر خواندگی راجہ راشد حفیظ کی والدہ وائر س سے انتقال کرگئیں ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ  تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کورونا وائرس کا شکار  ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ کرلیا، وہ ڈاکٹر سے رابطے میں ہیں۔ 

ادھر وزیر خواندگی پنجاب راجہ راشد حفیظ کی والدہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں ، وزیر خواندگی پنجاب راجہ راشد حفیظ خود بھی کورونا کا شکار اور قرنطینہ میں ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -