راولپنڈی میں بدفعلی سے انکار پر تشدد کا شکار ہونے والا 16 سالہ لڑکے کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبرآگئی

راولپنڈی میں بدفعلی سے انکار پر تشدد کا شکار ہونے والا 16 سالہ لڑکے کے بارے ...
 راولپنڈی میں بدفعلی سے انکار پر تشدد کا شکار ہونے والا 16 سالہ لڑکے کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبرآگئی

  

راولپنڈی(ویب ڈیسک) تھانہ کوٹلی ستیاں کے علاقے بدفعلی سے انکار پر تشدد کا شکار ہونے والا 16 سالہ لڑکا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 16 سالہ احسن علی کو 5 روز قبل ملزمان منصور وغیرہ نے بدفعلی سے انکار پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کو انتہائی تشویشناک حالت میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا تھا، جہاں دوران علاج احسن علی دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ احسن علی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جائے گی، ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے جس میں اب ملزمان کے خلاف درج اقدام قتل مقدمہ میں قتل کی دفعات درج کریں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -