”گیند کو چمکائے بغیر کرکٹ کھیلی گئی تو ۔۔۔“محمد عباس نے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا

”گیند کو چمکائے بغیر کرکٹ کھیلی گئی تو ۔۔۔“محمد عباس نے اپنے تحفظات کا ...
”گیند کو چمکائے بغیر کرکٹ کھیلی گئی تو ۔۔۔“محمد عباس نے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لان )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عباس نے کہا ہے کہ فٹنس کے علاوہ احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی محتاط ہونا پڑے گا، بال کو تھوک سے چمکانے کی پابندی ہو گی، اس کا خیال رکھنا ہو گا۔قومی ٹیم کے بولر کا کہنا تھا کہ جب تھوک سے گیند کو چمکانے کی پابندی ہو گی تو میں سمجھتا ہوں کہ آئی سی سی ضرور اس کا کوئی متبادل آپشن دے گی اور اس کا حل نکالے گی کیونکہ گیند کو چمکائے بغیر تو بولر ادھورا رہ جائے گا۔

محمد عباس نے کہا کہ گیند کو چمکانے کی بہت عادت ہو چکی ہے، خود کو بار بار یاد کرانا ہو گا کہ تھوک سے گیند کو نہیں چمکانا، میں نے ابھی ردہم کے لیے دو تین بولنگ سیشن کیے ہیں اور میں اکثر بھول جاتا تھا لیکن مجھے امید ہے آئی سی سی اس کا حل نکالے گی۔ فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا کہ بولرز اپنے روایتی انداز میں وکٹ لے کر خوشی مناتے ہیں، آپس میں ملتے ہیں، اس کا خیال رکھنا ہو گا، احتیاطی تدابیر کی وجہ سے اب بالکل مختلف کرکٹ ہو گی۔

مزید :

کھیل -