متحدہ عرب امارات میں کتنے لو گ کورونا کا شکار ہو گئے ؟جانئے

متحدہ عرب امارات میں کتنے لو گ کورونا کا شکار ہو گئے ؟جانئے
متحدہ عرب امارات میں کتنے لو گ کورونا کا شکار ہو گئے ؟جانئے

  

ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عرب امارات نے اتوار کے روز کرونا وائرس کے 540 نئے کیسوں کے اندراج کی اطلاع دی ہے اور پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکار ایک شخص وفات پا گیا ہے۔یو اے ای کی حکومت کے مطابق اب ملک میں کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 38808 ہوگئی ہے اور کووِڈ-19 سے 276 اموات ہوچکی ہیں۔اماراتی حکومت نے ٹویٹر کے ذریعے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کرونا وائرس کے ملک بھر میں 44 ہزار ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان میں سے 540 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔یو اے ای میں اب تک کرونا وائرس کے 21806 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔اس طرح اب ملک میں اس کے فعال کیسوں کی تعداد 17002 رہ گئی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -