مہوش حیات نے پاک بھارت تعلقات بہتر کرنے کا ایسا فارمولا دے دیا کہ آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

مہوش حیات نے پاک بھارت تعلقات بہتر کرنے کا ایسا فارمولا دے دیا کہ آپ بھی سوچ ...
مہوش حیات نے پاک بھارت تعلقات بہتر کرنے کا ایسا فارمولا دے دیا کہ آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ بالی وڈ انڈسٹری فلموں کے ذریعے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو بہتر بنا سکتی ہے، تاہم بدقسمتی سے بولی وڈ کی زیادہ تر فلموں میں پاکستان کو منفی طور پر دکھایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح بھارت کی فلم انڈسٹری کو منفرد حیثیت حاصل ہے، اسی طرح پاکستانی ڈراما انڈسٹری کو بھی دنیا میں منفرد اہمیت حاصل ہے۔مہوش حیات نے شوبز ویب سائٹ دیسی بلٹز کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ان کی بریانی سے شدید محبت، ہر وقت استاد نصرت فتح علی خان کو سننا اور ہر اتوار کو ان کی والدہ کی جانب سے ان کے بالوں میں تیل ڈالنے جیسی چیزیں انہیں دیسی لڑکی بناتی ہیں۔

بے نظیر بھٹو کی زندگی کی بنائی جانے والی فلم پربات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں گزاری گئی زندگی سے لے کر سیاست میں انٹری اور پھر ان کے قتل تک کے واقعات کو دکھایا جائے گا اور وہ اس حوالے سے بھرپور محنت کر رہی ہیں۔انہوںنے بتایا کہ بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہوگی، وہ ان کے لیے شیکسپیرین ہیروئن کی طرح تھیں۔

مزید :

تفریح -