کیا سنتھیا ڈی رچی کے الزامات پر حکومت نے واقعی کمیٹی قائم کردی؟ حقیقت جانئے

کیا سنتھیا ڈی رچی کے الزامات پر حکومت نے واقعی کمیٹی قائم کردی؟ حقیقت جانئے
کیا سنتھیا ڈی رچی کے الزامات پر حکومت نے واقعی کمیٹی قائم کردی؟ حقیقت جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے قائم کیے گئے " فیک نیوز بسٹر" نامی ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی خاتون بلاگر  سنتھیا ڈی رچی کے الزامات پر کمیٹی قائم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے منسوب ایک جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اور وزیر اعظم عمران خان نے سنتھیا ڈی رچی کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ اگر اس معاملے میں پی پی ملوث ہوئی تو ایکشن لیا جائے گا۔  اس حوالے سے ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو سنتھیا رچی کے ساتھ ہونے والے جنسی تشدد کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

جعلی ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے کمیٹی قائم کرنے کا دعویٰ سامنے آیا تو فیک نیوز بسٹر  نے واضح کیا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کوئی ٹوئٹر ہینڈل نہیں ہے۔ جھوٹی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے بلکہ قوم کیلئے نقصان دہ ہے ۔ یہ ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر ذمہ دارانہ رویے اور جھوٹی خبروں کو مسترد کرے۔