پولیس کا فارم ہاؤس پر چھاپہ، 38 لڑکے اور 17 لڑکیاں پکڑی گئیں، کیا کر رہے تھے؟

پولیس کا فارم ہاؤس پر چھاپہ، 38 لڑکے اور 17 لڑکیاں پکڑی گئیں، کیا کر رہے تھے؟
پولیس کا فارم ہاؤس پر چھاپہ، 38 لڑکے اور 17 لڑکیاں پکڑی گئیں، کیا کر رہے تھے؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رائیونڈ کے نواحی گاؤں  جیا بگا میں پولیس نے چھاپہ مار کر ایک فارم ہاؤس سے 38 لڑکوں اور 17 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس  نے جیا بگا میں واقع ناصر فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا جہاں ڈی جے میوزک پر نشے میں دھت لڑکے اور لڑکیاں ڈانس پارٹی کرنے میں مصروف تھے۔ پولیس نے 38 لڑکوں اور 17 لڑکیوں کو فارم ہاؤس سے گرفتار کرلیا ہے۔

لڑکیاں اور لڑکے پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں اور شیشہ اور شراب کے نشے میں دھت ڈانس کررہے تھے۔ملزمان کے قبضہ سے دو شیشہ حقے، 5پیکٹ فلیورز، ساؤنڈ سسٹم ،5بوتل دیسی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -لاہور -