”ایسا بیان اگر پیپلز پارٹی یا ن لیگ دے تو انہیں غدار قرار دیا جائے گا “شہباز گل کے چین کے خلاف بیان پر حامد میر بھی میدان میں آگئے

”ایسا بیان اگر پیپلز پارٹی یا ن لیگ دے تو انہیں غدار قرار دیا جائے گا “شہباز ...
”ایسا بیان اگر پیپلز پارٹی یا ن لیگ دے تو انہیں غدار قرار دیا جائے گا “شہباز گل کے چین کے خلاف بیان پر حامد میر بھی میدان میں آگئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اینکر پرسن حامد میر نے شہباز گل کے چین کے خلاف بیان پر رد عمل دے دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ محترم شہباز گل صاحب یہ کیا ہے؟اگر ایسا بیان مسلم لیگ ن یا پیپلز پارٹی یا اے این پی یا جے یو آئی یا جماعت اسلامی یا بی این پی یا نیشنل پارٹی یا ایم کیو ایم والا دے تو اسے فوری غدار قرار دیدیا جائے گا لیکن آپکے معاملے پر سب محب وطن خاموش کیوں ہو گئے ؟پاک چین دوستی زندہ باد۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ چینی سرمایہ کاری پاکستان کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل سے سوال پوچھا گیا کہ کیا چینی سرمایہ کاری پاکستان کے لیے فائدہ مند ہے ؟جس پر انہوں نے جوا ب دیتے ہوئے کہا کہ میں کہوں گا بالکل بھی نہیں ،چینی سرمایہ کاری پاکستان کے لیے فائدہ مند نہیں ہے ،کاروباری شخص کی حیثیت سے میں کہوں گا کہ چین کی ثقافت پاکستان سے بہت مختلف ہے،میں چین میں رہا ہوں ،وہاں کی ثقافت بہت مختلف ہے ۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ جس طرح سے پاکستانی مختلف چیزوں کو دیکھتے ہیں اور جس طرح کے چینی معاشرے کو دیکھتے ہیں ،وہ اس سے بہت مختلف ہے ،پاکستانی چینی ثقافت کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ،اس لحاظ سے پاکستان چین کے ساتھ کاروبار کے لیے تیار نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -