آج تحریک انصاف والے جہانگیر ترین کےبارے وہی باتیں کہہ رہےہیں جن پر 6 سال قبل ۔۔۔سلیم صافی نے ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کارکن سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی اور معروف اینکر پرسن سلیم صافی نے کہا ہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف والے جہانگیر ترین کےبارےمیں وہی باتیں کہہ رہےہیں جن پر6سال قبل پی ٹی آئی کی طرف سے مجھےاورمیری ماں تک کو گالیوں سے نوازا گیا،یہ تو صرف میٹھی مافیا(شوگرمافیا)کی بات سامنےآئی ہےجنکی اکثریت پی ٹی آئی میں نکل آئی"کڑوی مافیا"(سگریٹ مافیا)کی کہانیاں سامنےآئیں گی تواس سے تلخ حقائق سامنےآئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے سلیم صافی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کےکردارسےمتعلق میرایہ کالم5 اپریل2014 کوشائع ہوا۔تب پی ٹی آئی کی طرف مجھےاورمیری ماں تک کو گالیوں سےنوازا گیا۔الحمدللہ آج پی ٹی آئی والےجہانگیر ترین کےبارے میں وہی باتیں کہہ رہےہیں جن پر مجھے گالیوں سے نوازا گیا ۔وتلک الایام نداولھابین الناس۔انہوں نےکہاکہ یہ توصرف میٹھی مافیا(شوگرمافیا)کی بات سامنےآئی ہےجنکی اکثریت پی ٹی آئی میں نکل آئی"کڑوی مافیا"(سگریٹ مافیا ) کی کہانیاں سامنےآئیں گی تواس سے تلخ حقائق سامنےآئیں گے۔انکے80 فیصد سے زائدلوگ پی ٹی آئی حکومت میں بیٹھے ہیں , تبھی تومیں سالوں سےچیخ رہاہوں کہ پی ٹی آئی مافیازکی کاکٹیل ہے۔
سلیم صافی کا کہنا تھا کہ آج بھی شوگر مافیا عوام کو اسی طرح لوٹ رہی ہےجسطرح کمیشن کی رپورٹ سےپہلےلوٹ رہی تھی، احتساب یہ حکومت کرسکتی ہےاور نہ کرے گی لیکن اتنا تو کرے کہ انتظامی حکمنامہ جاری کرکے ملوں کو مجبور کیا جائے کہ وہ اس قیمت پر چینی فروخت کرے جو کمیشن نے تجویز کیا ہے۔