کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی، پورے ملک میں ایک دن میں کتنی کارروائیاں کی گئیں؟ ایسے اعداد و شمار سامنے آگئے کہ کوئی غلطی سے بھی خلاف ورزی نہ کرے

کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی، پورے ملک میں ایک دن میں کتنی کارروائیاں کی ...
کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی، پورے ملک میں ایک دن میں کتنی کارروائیاں کی گئیں؟ ایسے اعداد و شمار سامنے آگئے کہ کوئی غلطی سے بھی خلاف ورزی نہ کرے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے کورونا کی روک تھام کیلئے بنائے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے انتظامیہ متحرک ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ  24 گھنٹوں  کے دوران کورونا ایس او پیز کی 705 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جس کے نتیجے میں 629 دکانیں، 3 صنعتی یونٹس اور 15 گاڑیوں کو بند کرکے انہیں جرمانہ کیا گیا۔

پنجاب میں  ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جنہوں نے 965 دکانوں ، 2 صنعتی یونٹس  اور 715 پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند کیا۔ مجموعی طور پر پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ایس او پیز کی 4 ہزار 641 خلاف ورزیاں کی گئیں۔

سندھ میں ایس او پیز کی 826 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں اور 81 دکانیں بند کی گئیں۔ خیبر پختونخوا میں 398 خلاف ورزیاں ہوئیں، اس دوران 186 دکانوں اور 106 گاڑیوں کو بند کرکے جرمانے کیے گئے۔ گلگت بلتستان میں ایس او پیز کی 267 خلاف ورزیاں ہوئیں جبکہ 96 دکانوں اور 56 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

اسلام آباد میں   44 خلاف ورزیاں ہوئیں جبکہ 29 دکانیں، 13 گاڑیاں اور 2 صنعتی یونٹس بند کیے گئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ایس او پیز کی 972 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے 168 دکانوں اور 202 گاڑیوں کو بند یا جرمانے کیے گئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -