حکومت کی آستینوں میں چین دشمن لوگ بیٹھے ہیں تو پھر ۔۔۔احسن اقبال نے ڈاکٹر شہباز گل کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

حکومت کی آستینوں میں چین دشمن لوگ بیٹھے ہیں تو پھر ۔۔۔احسن اقبال نے ڈاکٹر ...
حکومت کی آستینوں میں چین دشمن لوگ بیٹھے ہیں تو پھر ۔۔۔احسن اقبال نے ڈاکٹر شہباز گل کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی آستینوں میں چین دشمن لوگ بیٹھے ہیں تو سی پیک کیسے کامیاب ہو سکتا ہے؟

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر چینی سرمایہ کاری کے حوالے سے ڈاکٹر شہباز گل کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کے پاکستان کے دوست ملک چین کے خلاف بیان منظر عام آنے کے بعد ان سے فورا استعفی لیا جائے، حکومت کی آستینوں میں چین دشمن لوگ بیٹھے ہیں تو سی پیک کیسے کامیاب ہو سکتا ہے؟۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی ہے جس میں چینی سرمایہ کاری کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ  میں کہوں گا بالکل بھی نہیں ،چینی سرمایہ کاری پاکستان کے لیے فائدہ مند نہیں ہے ،کاروباری شخص کی حیثیت سے میں کہوں گا کہ چین کی ثقافت پاکستان سےبہت مختلف ہے،میں چین میں رہا ہوں ،وہاں کی ثقافت بہت مختلف ہے،جس طرح سے پاکستانی مختلف چیزوں کو دیکھتے ہیں اور جس طرح کے چینی معاشرے کو دیکھتے ہیں ،وہ اس سے بہت مختلف ہے ،پاکستانی چینی ثقافت کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ،اس لحاظ سے پاکستان چین کے ساتھ کاروبار کے لیے تیار نہیں ہے ۔