احسن اقبال کی جانب سے استعفیٰ کا مطالبہ،ڈاکٹر شہباز گل نےکھری کھری سناتےہوئےایسی بات کہہ دی کہ سابق وزیر داخلہ بھی پریشان ہو جائیں گے

احسن اقبال کی جانب سے استعفیٰ کا مطالبہ،ڈاکٹر شہباز گل نےکھری کھری ...
احسن اقبال کی جانب سے استعفیٰ کا مطالبہ،ڈاکٹر شہباز گل نےکھری کھری سناتےہوئےایسی بات کہہ دی کہ سابق وزیر داخلہ بھی پریشان ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی جانب سے اپنے استعفٰیٰ کےمطالبہ پرمیدان میں آگئے،سابق وزیر داخلہ کوکھری کھری سناتےہوئےایسی بات کہہ دی کہ احسن اقبال بھی پریشان ہو جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر احسن اقبال کی جانب سےاستعفیٰ کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر شہبازگل کاکہناتھاکہ آپکاپراناکام ہےکہ بغیرتصدیق کہ جھوٹ پھیلانا،مجھےکل ہی پتہ چل گیاتھاکہ آپ کامافیایہ پھیلارہاہے،اس لیےکل ہی اس بارےٹویٹ ایشوکردیاگیاتھا،30سیکنڈنہیں پوری تقریرسنیں توآپکوپتہ چلےکہ میں آپ کی طرح نقلی نہیں اصلی پروفیسرہوں اوراقتصادی ٹریننگ پربات کررہاہوں۔یادرہےکہ ن لیگی رہنمااحسن اقبال نےڈاکٹرشہبازگل کی ایک ویڈیوشیئر کرتے ہوئےکہاکہ شہبازگل کے پاکستان کے دوست ملک چین کےخلاف بیان منظرعام آنےکےبعدان سےفورااستعفی لیاجائے، حکومت کی آستینوں میں چین دشمن لوگ بیٹھےہیں تو سی پیک کیسےکامیاب ہوسکتا ہے؟۔

واضح رہےکہ سوشل میڈیاپروزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی برائےسیاسی امورشہبازگل کی ایک ویڈیو  وائرل ہوئی ہے جس میں چینی سرمایہ کاری کےحوالےسےپوچھےجانےوالےایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر شہباز گل کاکہناتھاکہ  میں کہوں گابالکل بھی نہیں،چینی سرمایہ کاری پاکستان کےلیےفائدہ مندنہیں ہے، کاروباری شخص کی حیثیت سے میں کہوں گا کہ چین کی ثقافت پاکستان سےبہت مختلف ہے،میں چین میں رہا ہوں ،وہاں کی ثقافت بہت مختلف ہے،جس طرح سے پاکستانی مختلف چیزوں کو دیکھتے ہیں اور جس طرح کے چینی معاشرے کو دیکھتے ہیں ،وہ اس سے بہت مختلف ہے ،پاکستانی چینی ثقافت کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ،اس لحاظ سے پاکستان چین کے ساتھ کاروبار کے لیے تیار نہیں ہے ۔