مجھ پر شرمناک الزامات اس لئے لگائے گئے ہیں کیونکہ میں ۔۔۔۔سینیٹر رحمان ملک نےایسی وجہ بیان کر دی کہ حکومت کے لئے نئی پریشانی کھڑی ہو جائے گی

مجھ پر شرمناک الزامات اس لئے لگائے گئے ہیں کیونکہ میں ۔۔۔۔سینیٹر رحمان ملک ...
مجھ پر شرمناک الزامات اس لئے لگائے گئے ہیں کیونکہ میں ۔۔۔۔سینیٹر رحمان ملک نےایسی وجہ بیان کر دی کہ حکومت کے لئے نئی پریشانی کھڑی ہو جائے گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک نے امریکی خاتون بلاگرسنتھیا ڈی رچی کی جانب سے شرمناک الزامات پرحمایت کرنےپر پارٹی کارکن اور قائدین کا شکریہ ادا کرتےہوئےکہاہےکہ اپنی قائدشہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے عزت کی جنگ لڑتے ہوئےایسے سینکڑوں جعلی اور من گھڑت الزامات کا سامنا کرسکتا ہوں،محترمہ شہید کے دفاع اور حکومت کیخلاف سخت بیانات اور بطور کمیٹی چئیرمین سخت اقدامات لینے پر میری کردار کشی شروع کی گئی۔

تفصیلات کےمطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئےسینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنان متحد رہے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا دفاع کرتے ہوئے خواتین کی عزت و وقار کو برقرار رکھیں،کارکنان دفاع کرتے ہوئے کبھی گالم گلوچ نہ دیں کہ پیپلزپارٹی اپنے کارکنان کو ہمیشہ اعلیٰ اخلاقی اقدار کا درس دیا ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خلاف نازیبا الزامات لگانےپرمیں نےبطورچئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نوٹس لیا،نوٹس کےردعمل میں مجھ پر نازیبا،من گھڑت اورجھوٹے الزامات لگائے گئے،حکومت کیخلاف سخت بیانات پر مجھے قید کرنے اور قتل کرنے کی دھمکیاں بھی ملی ہیں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والا آدمی نہیں، ماضی میں موت کا سیل بھی دیکھ چکا ہوں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -