"مخدوم شہاب الدین نے میری پیٹھ پر ہاتھ پھیرا جبکہ گیلانی نے ۔۔۔ "

"مخدوم شہاب الدین نے میری پیٹھ پر ہاتھ پھیرا جبکہ گیلانی نے ۔۔۔ "

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے انہیں یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی جانب سے ہراساں کرنے کی تفصیلات بیان کردیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سنتھیا ڈی رچی نے کہا  کہ یوسف رضا گیلانی نے بطور وزیر اعظم انہیں ایوان صدر میں ہراساں کیا تھا۔ انہوں نے واقعے کی مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ  انہیں  ایک پاکستانی امریکن نے ایوان صدر میں بلایا تھا۔ جب میں ایوان صدر گئی تو وہاں 4 افراد تھے ، یقیناً ایوان صدر کے وزیٹنگ لاگ میں میرا نام ضرور ہوگا، یوسف گیلانی کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی ، جب ہم وہاں سے جانے لگے تو انہوں نے مجھے انتہائی نازیبا طریقے سے گلے لگایا۔

اس وقت کے وزیر صحت مخدوم شہاب الدین کے بارے میں سنتھیا ڈی رچی نے کہا کہ جب وہ نئی نئی پاکستان آئیں تو  یہاں ہر کوئی پروفیشنل لگ رہا تھا، مخدوم شہاب الدین انتہائی دلچسپ انسان تھے۔   جب ہم کسی دورے پر جاتے تو میں بہت انجوائے کرتی تھی، ایک دفعہ ایسا ہوا کہ انہوں نے میرے کندھے اور پیٹھ پر ہاتھ پھیرا، ایسا صرف ایک ہی بار ہوا تھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -