سی این جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی

سی این جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
سی این جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب میں سی این جی کی قیمت ساڑھے 7 روپے فی کلو کم کردی گئی۔چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی قیمت میں کمی کے بعد سی این جی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔غیاث پراچہ کے مطابق قیمت میں کمی کی بعد وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمت 64 روپے 50 پیسے فی کلو کردی گئی ہے۔چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ قیمت میں کمی کا اطلاق فوری طور پرکردیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -