لاہور ہائیکورٹ میں قتل کے مقدمات کی سماعت کرنے والا دو رکنی بنچ تحلیل،اب کون سے دو جج کیسوں کی سماعت کریں گے؟تفصیلات آگئیں

لاہور ہائیکورٹ میں قتل کے مقدمات کی سماعت کرنے والا دو رکنی بنچ تحلیل،اب کون ...
لاہور ہائیکورٹ میں قتل کے مقدمات کی سماعت کرنے والا دو رکنی بنچ تحلیل،اب کون سے دو جج کیسوں کی سماعت کریں گے؟تفصیلات آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں قتل کے مقدمات کی سماعت کرنے والا دو رکنی بنچ تحلیل جبکہ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل دو رکنی بنچ قتل کی اپیلوں کی سماعت کے لئے نیا دورکنی بنچ تشکیل دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ترمیمی ججز روسٹر جاری کیاگیا ہے، جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل دورکنی بنچ 8 جون سے قتل کے مقدمات کی اپیلوں بارے سماعت کرے گا۔ پرنسپل سیٹ پر 9 ڈویزن بنچ اور 26 ڈویزن بنچ سماعت کریں گے۔ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل، ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس رسال حسن سید,ڈویزن بنچ نمبر تین میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی,جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ منشیات سمیت دیگر کیسز کی سماعت کریگا۔ڈویژن بینچ نمبر4 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شمس محمود مرزا پر مشتمل ہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی دورکنی بننچ ٹیکس، کمرشل سمیت دیگرز کیسز کی سماعت کرے گا۔