کورونا کے ستائے لاہوریوں کے لئے بری خبر،فلورملز کے بعد لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن بھی قیمت بڑھانے کیلئے میدان میں آ گئی

کورونا کے ستائے لاہوریوں کے لئے بری خبر،فلورملز کے بعد لاہور آٹا چکی اونرز ...
کورونا کے ستائے لاہوریوں کے لئے بری خبر،فلورملز کے بعد لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن بھی قیمت بڑھانے کیلئے میدان میں آ گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) فلورملز کی جانب سے آٹے میں قیمتوں کے ا ضافے کے بعد لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن بھی قیمت بڑھانے کے لیے میدان میں آ گئی، چکی آٹے کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گندم کی قیمت میں اضافے کوجواز بناتے ہوئے لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے چکی آٹے کی قیمت میں 3روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا،لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم 2000 روپے میں مل رہی ہے، ایسے میں آٹا 62 روپے فی کلومیں فروخت نہیں کر سکتے تاہم حکومت اگر ریلیف دے اور گندم کی قیمت کو کنٹرول کرے گی توہی عوام کو سستا آٹا فراہم کرسکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -