بلوچستان حکومت کا اہم فیصلہ، پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی مشروط اجازت دیدی

بلوچستان حکومت کا اہم فیصلہ، پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی مشروط اجازت دیدی
 بلوچستان حکومت کا اہم فیصلہ، پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی مشروط اجازت دیدی

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت بلوچستان نے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق حکومت بلوچستان کی جانب سےجا ری کر دہ نوٹیفکشن کےمطابق  بین الصوبائی وبین الا ضلاعی پبلک ٹرانس پورٹ کو ایس او پیز کے تحت چلنے کی اجازت ہو گئی، ٹرانسپورٹرز بسوں میں جراثم کش سپرے کرنے کے پابند ہونگے جبکہ کوچز میں سماجی فاصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے مسافر کے ساتھ سیٹ خالی ہوگی۔ بسوں میں سینٹائزر کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، اس کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنیوالے مسافروں کی سیکننگ کی جائے گی، بخار میں مبتلا اور ماسک کے بغیر بس میں کسی کو سوار ہونیکی اجازت نہیں ہوگی، ٹیکسی میں تین سے زائد افراد کو سفر کرنیکی اجازت نہیں ہوگی، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کی شدید خلاف ورزی کی صورت میں ٹرانسپورٹ دوبارہ بند کی جا سکتی ہے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -