ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کے لئے کچھ بہتری کی خبر ملنے کی امید ہے اور ایک رکا ہوا کام غیر متوقع طریقے سے ہونے کی اطلاع بھی مل سکتی ہے اور کچھ رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی پرانے معاملات کی وجہ سے پریشان چلے آ رہے ہیں۔ ان کے لئے آج اس سے نکلنے کی خوشخبری ہے اور آج گھر میں بھی کوئی مسئلہ حل ہوتا نظر آتا ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
انشاءاللہ آپ کو جلد ہی اب روز گار میں بہتری مل جانے کی امید ہے۔ آج کچھ اشارے موصول ہو رہے ہیں اور جو لوگ بیماری میں تھے ان کو بھی اب صحت یاب ہونا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بندش جادو ٹونے وغیرہ کسی چیز کا اثر نہیں ہے۔ سب کچھ ٹھیک ہے۔ جو قدرتی ہوا تھا اس کو بھی بھول جائیں۔ اب نئے سرے سے زندگی کا آغاز رشوع کرنا ضروری ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ اندرون خانہ سازشی کا شکار ہیں۔ ان حالات میں بہت محتاط چلنا ہوگا اور غصے کے بجائے حکمت عملی سے کام لینا ہوگا۔ آپ بہت سے مسائل سے بچ جائیں گے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ ان حالات سے گزر گئے ہیں جو تکلیف دہ تھے اب اللہ نے چاہا تو اچھے دنوں سے واسطہ رہے گا۔ پریشان ہونے کے بجائے نئے انداز سے چلنا ضروری ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج تک آپ اگر کسی بھی قسم کی بندش میں مبتلا تھے تو انشاءاللہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور روز گار کے حوالے سے بھی کوئی اہم خبر مل سکتی ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
مالی حوالے سے اچھا دن رہے کافی دنوں کے بعد اب صورتحال بہتر ہونا شروع ہوئی ہے۔ اللہ نے چاہا تو اب روزانہ کے حساب سے بہتری آتی چلی جائیں گی ان شاءاللہ۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کوئی بھی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ آپ اس وقت خاص روحانی قوت حاصل کئے ہوئے ہیں اور مخالفین ان شاءاللہ خودبخود پیچھے ہٹ جائیں گے۔ مالی طور پر بھی بہتری ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آرام سے فیصلے کریں جلد بازی میں نقصان ہو سکتا ہے آپ کے اب کے فیصلے مستقبل پر اثر انداز ہوں گے۔ ان دنوں تبدیلی کی ہوا چل رہی ہے۔ آپ بھی اچھے اثرات محسوس کریں گے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کسی بھی معاملے کو اپنے سر پر سوار مت کریں۔ کسی بھی قسم کے خطرے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ آپ ٹھیک جا رہے ہیں اور بند راستے بحکم کھلتے چلے جا رہے ہیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صحت پر توجہ دیں اپنی اور گھر والوں دونوں کی صدقہ بھی دیں اور ابھی چند دنوں تک سخت کام میں ہاتھ مت ڈالیں۔ یہ فائدے کے بجائے نقصان کی طرف لے جا سکتے ہیں۔