رخصتی سے دو دن پہلے دلہن قتل، انتہائی افسوسناک تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) غازی آباد کے علاقے گجا پیر مسلم آباد روڈ پر رخصتی سے دو دن پہلے دلہن کو قتل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ثنا بتول کا کچھ روز قبل نکاح ہوا تھا اور اس کی دو روز بعد رخصتی تھی ۔ شادی والے گھر میں چار مسلح لوگ آئے اور فائرنگ کردی۔ ملزمان نے دلہن کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔
اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کا مقتولہ کے گھر والوں سے جھگڑا ہوا تھا۔ انہوں نے پہلے آکر دروازے پر اندھا دھند فائرنگ کی اور پھر گھر کے اندر گھس گئے۔ فائرنگ کا واقعہ پیش آنے پر اہل محلہ بھی جمع ہوگئے جنہوں نے دو ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ دو ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔